MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکل وقت میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں،ثمینہ ممتاز زہری

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب(مسائل نیوز)حب فوکل پرسن برائے سیلاب متاثرین بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری عوامی خدمت میں پیش پیش حب میں سیلاب متاثرین کو 1000 راشن بیگ تقسیم کئے بڑی تعداد میں لوگوں کو راشن تقسیم کرنے کے موقع پر ثمینہ ممتاز زہری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔ فوکل پرسن برائے سیلاب متاثرین بلوچستان سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اب تک بھی سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے حب میں حب کے گردونواح و دیگر علاقوں سے آنے والے سیلاب متاثرین میں 1000 راشن بیگ تقسیم کئے .بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے سیلاب سے متاثرہ ہوکر حب آنے والے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا ۔
اس سے قبل بھی ثمینہ ممتاز زہری لسبیلہ کے دور افتادہ علاقے خضدار کے دشوار گزار علاقوں میں راشن بیگ تقسیم کر چکی ہیں جبکہ جعفر آباد و نصیر آباد میں بھی ہزاروں راشن بیگ دے چکی ہیں ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری جب سے بلوچستان میں سیلابی عذاب نازل ہوا ہے اس وقت سے خود سیلاب متاثرین کی داد رسی و امداد کے لئے خود میدان میں ہیں آج حب میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ صرف زبانی حد تک نہیں بلکہ عملی جدو جہد میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور اپنی بہن بھائیوں کی مدد کو وہ ایک جہاد سمجھتی ہیں اور یہ ان کا فرض ہے عوامی حلقوں نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی کاوشوں کو سراہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.