MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیرہ اللہ یار شہر میں مختلف مقامات پر تاحال بارش کا گندہ پانی موجود ہے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ

0 404

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد(مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار شہر میں مختلف مقامات پر تاحال بارش کا گندہ پانی موجود ہے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ

سیلاب کو گزرے چھے ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن ڈیرہ اللہ یار شہر میں کئی محلوں گلیوں میں بارش اور سیلاب کا گندہ پانی اب بھی موجود ہے ریلوے اسٹیشن ڈیرہ اللہ یار کے ملحقہ علاقوں صحبت پور روڈ بگن بابا محلہ کے ارد گرد اندرون محلہ ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار کے اندر اور بیرونی حصوں میں بارش کا گندہ پانی موجود ہے

- Advertisement -

ادھر موجود ایم این اے میر خان محمد خان جمالی کے آبائی محلہ مراد کالونی ابڑو محلہ بھنگر کالونی شہر کے اندر ہیڈ کواٹر شہید رحیم بخش پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار پوسٹ آفس ڈیرہ اللہ یار کے اندر فوڈ گودام گورنمنٹ ڈگری کالج جروئی محلہ کئی مقامات پر اس وقت تک بارش و سیلاب کا پانی اس وقت تک موجود ہے

ضلعی انتظامیہ جعفرآباد اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان مقامات سے تاحال پانی کے نکاس کا کوئی عملی کام نا ہونے کی وجہ سے شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.