جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معیاری تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے ،یارمحمد رند
سبی(جی این ایم) بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے بلوچستان میں ہونہار ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کے لئے بہترین تعلیمی ادارے اور اساتذہ کرم کا ہونا بھی ضروری ہے
- Advertisement -
میر چاکر خان رند میمورل ہائیرسےکنڈری اسکول شوران میں ملک کے بہترین اساتذہ کرام کی نگرانی میں زیر تعلیم طلباءکو ہر میدان میںکامیابی کے لئے تعلیم تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کےا قبل ازین پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اسمبلی کے پالیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کچھی شوران میں میر چاکر خان رند میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول شوران کا ہنگامی دورہ کیا اسکول کے اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی
اسموقع پر اسکول کی پرنسپل بانک شازیہ احمد لانگو نے اسکول کے مختلف کلاسوں دورہ کروایا اسموقع پر سردار یار محمد رند نے اسکول کے تمام کلاسوں کے بچوں سے ان سے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور کہا کہ اسکول کے کسی بھی ٹیچر یا کسی اور اسٹاف سے کسی بھی حوالے سے شکایت ہے تو بلا خوف سے آپ اپنے مسائل سے آگاہ کریں