وفاقی حکومت کا بلوچستان کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم سمری صدر مملکت کو جلد بھجوائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک ولی محمد کاکڑ کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کا تعلق بلوچستان کی سیاسی پارٹی بی این پی مینگل گروپ سے ہے۔
- Advertisement -
حکومتی اتحاد پی ڈی ایم نے گورنر بلوچستان کا عہدہ بی این پی مینگل کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ عرصہ قبل ولی محمد کاکڑ سے ملاقات بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ ان دنوں سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی قائم مقام گورنر بلوچستان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔