MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بطور قومی کپتان کم ترین اننگز میں ہزار ٹیسٹ رنز، بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

2 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سٹار بلے باز بابر اعظم نے بطور قومی کپتان کم ترین اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز سکور کرنے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بطور کپتان اپنے 13 ویں ٹیسٹ میچ کی 22 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے ، وہ اب تک 51.10 کی اوسط سے 1022 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے کم ترین اننگز میں بطور کپتان 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سلیم ملک کے پاس ہے جنہوں نے 19 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ۔ سابق کپتان مصباح الحق 21 اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے، انضمام الحق بھی بابر اعظم کی طرح 22 ٹیسٹ اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر تیسرے، جاوید میانداد 27 اننگز کھیل کر بطور کپتان 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں چوتھے جب کہ عمران خان اور مشتاق محمد بطور کپتان 31،31 اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد بھی نسیم شاہ کی بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔گزشتہ […]

  2. […] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.