ٹک ٹاکر مریم کو 9 سال قید کی سزا مگر کیوں؟ عدالت میں کھلنے والی کہانی نے سب کو چونکا دیا
نیویارک(مسائل نیوز)نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک دل خراش حادثے کے مقدمے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور وِگ میکر مریم یاریمی کو 9 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 33 سالہ مریم جو بروکلین کے مڈووڈ علاقے میں رہتی ہیں طویل عرصے سے ٹریفک خلاف ورزیوں اور معطل لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کی مرتکب رہی ہیں۔
بروکلین کی عدالت نے سنائی گئی جو اس بھیانک حادثے کا نتیجہ تھی جس میں ان کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث ایک ماں اور اس کی دو کمسن بیٹیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
مارچ 2025 کی ایک شام مڈووڈ کے اوشین پارک وے پر یہودی کمیونٹی کا ایک خاندان شبات کی عبادت سے واپس گھر جا رہا تھا۔ 34 سالہ ناتاشا سعدہ اپنی تینوں بچوں کے ہاتھ پکڑے سڑک پار کر رہی تھیں کہ اچانک مریم کی تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق: حدِ رفتار 25 میل فی گھنٹہ تھی مگر مریم 50–60 میل فی گھنٹہ پر گاڑی چلا رہی تھیں۔ انہوں نے سرخ سگنل توڑا۔ پہلے ایک اوبر ٹیوٹا کیمری سے ٹکرائی۔ پھر پوری رفتار کے ساتھ نتاشا کے خاندان پر گاڑی چڑھا دی۔
- Advertisement -
حادثے میں نتاشا، 8 سالہ ڈیانا اور 5 سالہ ڈیبورا موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ 4 سالہ فلیپ شدید زخمی ہوا۔ بچے کو سر کی ہڈی ٹوٹنے، دماغی چوٹ اور گردے کے حصے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
حادثے کے وقت مریم کا ڈرائیونگ لائسنس پہلے سے معطل تھا اور وہ مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کر رہی تھیں۔
عدالتی کارروائی اور سزا
مریم یاریمی نے گزشتہ ماہ تینوں الزامات ریکلس ڈرائیونگ کے باعث غیر ارادی قتل قبول کر لیے تھے۔ اس پلی بارگین کے باعث انہیں مکمل 15 سال کی سزا کے بجائے 3 سے 9 سال کی قید سنائی گئی جبکہ وہ 3 سال بعد مشروط رہائی کے لیے درخواست دے سکیں گی۔
بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی نے سزا کو ’’کم مگر ضروری‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ پیغام ہے کہ لاپرواہ ڈرائیونگ زندگی چھین سکتی ہے۔
عدالت میں مریم روتی ہوئی نظر آئیں اور بولیں کہ میں اپنی ذمہ داری قبول کرتی ہوں، یہ دکھ ساری عمر رہے گا۔ مگر جیل سے ہونے والی ایک کال میں ان کا متضاد بیان سامنے آیا کہ مجھے کیوں معافی مانگنی چاہیے؟ میں بھی تو متاثرہ ہوں۔ جس نے ان کے سچے پچھتاوے پر سوال اٹھا دیے۔