MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسٹاگرام میں دلچسپ فیچرکا اضافہ

1 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انسٹاگرام میں دلچسپ فیچرکا اضافہ

انسٹاگرام نے نوٹس اسٹیٹس ٹول میں ایک نئے میوزک شیئرنگ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایک نوٹ تحریر کرنے سے قبل میوزک نوٹ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد اپنی پسند کے آڈیو کلپ کا انتخاب کرنا ہوگا۔صارفین گانے کے ساتھ مختصر کیپشن بھی تحریر کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس فیچر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام نوٹس میں بہت جلد ٹرانسلیشن ٹول کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس ٹول کے تحت نوٹس کی تحریر کے نیچے ٹرانسلیشن کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر تحریر کا ترجمہ آپ کی پسند کی زبان میں ہو جائے گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے براڈ کاسٹ چینل میں اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد صارفین کسی گانے کا 30 سیکنڈ کا کلپ براہ راست نوٹس میں پوسٹ کر سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ نوٹس کا فیچر دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انسٹاگرام نے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کروادی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.