لاہور شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور(مسائل نیوز)ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ کڑی نگرانی کی وجہ سے لاہور شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 235 دودھ بردار گاڑیوں میں لائے جانے والے 3 لاکھ 3 ہزار 680 لیڑ دودھ کی چیکنگ کی گئی جہاں موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 1170 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ میں سکمڈ ملک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ دودھ کی فیٹ اور ایل آربھی انتہائی کم پائی گئی۔
- Advertisement -
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے لاہور میں دودھ لانے والی ہر چھوٹی بڑی گاڑی کی چیکنگ کی جاتی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ کڑی نگرانی سے لاہور شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں آنے والا دودھ ٹیسٹنگ لیبز سے چیکنگ کے بعد ہی سپلائی ہو سکتا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فری ملک ٹیسٹنگ سہولت سے بھی فائدہ اٹھائیں۔