اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد دی ہے۔صادق سنجرانی نے تہنیتی پیغام میں امیر قطر کے لیے نیک خواہشات اظہار کیا۔ قطر کے قومی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے قطر کے برادر عوام کی مسلسل ترقی و خوش حالی کے حوالے سے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں امیر قطر اور قطر کی ترقی و خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان کے تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئی ہے۔پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کا خواہاں ہے،ان کا کہنا تھا کہ قطر میں مقیم پاکستانی قطر کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار اداکر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کےتعلقات مضبوط تاریخی، ثقافتی، مزہبی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔