اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔
- Advertisement -
عدالت نے پیشی کے معاملے پر تفتیشی افسر کو دوبارہ حکم دیا ہے کہ جہاں بھی ہوں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا کہیں۔جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے معافی کی درخواستیں مسلسل آ رہی ہیں، ان کا بیان حلفی دیں کہ وہ کل میری عدالت میں پیش ہوں گے، آج تک عدالتی تاریخ میں نہیں ہوا کہ میں کسی اور عدالت میں جا کر بیٹھ جاؤں، میں ساتھ والی عدالت میں بھی جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔بابر اعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ تھانہ سیکریٹریٹ کے کیس میں عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالت نے مدعی کے وکیل کی ضمانت خارج کرنے اور پمز سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ ان کی عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔