شاہد آفریدی کی ہربھجن سنگھ کو پاکستان آنے کی دعوت
دبئی (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوشی سے ان کے میزبان بنیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل نجی چینل اور بھارتی چینل کی ٹرانسمیشن اشتراک کے ساتھ پیش کی گئیں ۔
دوران ٹرانسمیشن شاہد آفریدی نے کہا کہ ’بھجی، میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، چاہے کرکٹ ہو یا نہیں آپ پاکستان آسکتے ہیں ۔
- Advertisement -
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا‘۔
[…] دہلی (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیدیا۔ پاکستانی نیوز چینل […]