MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سستی بجلی دینے کیلئے بڑے منصوبے کا آغاز

0 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ماحول دوست اور سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مانسہرہ میں پہلے 765 کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے 765 کے وی گرڈ سٹیشن پر 24 ارب لاگت آئے گی،مانسہرہ منصوبہ اڑھائی سال کی مدت میں مکمل ہوگا،گرڈ سٹیشن کے ذریعے داسو ڈیم سے پیدا ہونے والی 2160 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی،مانسہرہ گرڈ سٹیشن کی تکمیل کیلئے فنڈز ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں،مانسہرہ گرڈ سٹیشن بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلی نظام میں بھی استحکام لائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.