MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی بینک کا پاکستان کو رعایتی قرضہ فراہم کرنے کیلئے پیکیج تیار

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کو رعایتی قرضہ فراہم کرنے کے لیے پیکج تیار کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ 10 برسوں میں پاکستان کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض صرف دو فیصد رعایتی شرح سود پر ملے گا جو کہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈ ی اے) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 20 ارب ڈالر نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے نسبتاً زیادہ شرح سود پر دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق یہ قرض ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات، غیر متوقع بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے، غربت میں کمی، غذائی قلت اور چائلڈ اسٹنٹنگ پر قابو پانے، بہتر تعلیم، زرعی ترقی اور شمولیت پر مبنی معاشی سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔

اس کے علاوہ صاف توانائی کے فروغ، گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی، فضائی آلودگی پر قابو پانے، ٹرانسپورٹ، صنعت اور تعمیرات کے شعبوں میں بھی یہ فنڈز استعمال ہوں گے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے قومی منصوبے کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس کے مکمل ہوتے ہی عالمی بینک کی جانب سے فنڈز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.