اساتذہ کی غیر حاضری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شیھک بلوچ نے کچلاک سب ڈویژن کے دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، بوائز اور گرلز ہائی سکولوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کالج سے لیکچراروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے صفائی کے مسائل کو بھی چیک کیا اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایت کی کہ وہ کچلاک میں صفائی مہم شروع کریں جس کی نگرانی ڈی سی کوئٹہ خود کریں گے۔