MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوریا کھاد کی غیرقانونی سمگلنگ اور سرکاری نرخ سے زائد یوریا کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی،منصور احمد قاضی

0 424

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت کو درپیش مسائل کارکردگی اور خصوصا یوریا کھاد کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آو ایف ڈبلیو ایم ڈاکٹر فضل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سوئل فرٹیلٹی شیر محمد اور دیگر افسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوریا کھاد کی غیرقانونی سمگلنگ اور سرکاری نرخ سے زائد یوریا کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈیلرز یوریا کھاد کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوے کم از کم دو مہینے پہلے یوریا کمپنیز کو ڈیمانڈ بھیج دیں تاکہ زمینداروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ڈیلرز کی خرید و فروخت پر مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت و آبپاشی اہمیت کے حامل محکمے ہیں کیونکہ پاکستان کی 70 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سبی سے ورلڈ بینک کے وفد نے بھی ملاقات کی ورلڈ بینک کے تعاون سے جو واٹر سپلائی لائن ترقیاتی منصوبے جاری ہیں پر بریفنگ دی گئی انہوں نے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں فوری طور پر حل کیئے جائیں گے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.