لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،اگر ایسا ہوا تو اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے ۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو منتقل کی جائے،اور ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،پہلے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سامنے آئے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو باتیں کیں ان میں وزن ہے۔
پاکستان میں حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،ہرگز نہیں ہو سکتا کہ دوست ممالک بتائیں پاکستان میں کس کی حکومت ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا،عدالتی فیصلے کے بعد ارکان قومی اسمبلی بحال ہو چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی فوری پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی دعوت دیں،اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کو مقرر کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمات ختم کرنے کی ڈیل کی جارہی ہے،تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ اس حکومت کی قانونی حیثیت نہیں،ہم جتنے جلدی انتخابات میں جائیں گے،پاکستان اتنا جلدی بحران سے نکل آئے گا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کارکنوں کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے،ہم سیاسی کارکن ہیں میدان میں کھڑے ہیں،طلب کریں ہم پیش ہو جائیں گے۔ کل سے مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آپ کے بیٹے کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے،کہا جا رہا ہے کہ آپ کا بیٹا ملتان سے چلا جائے۔ زین قریشی کھڑے ہیں،اگر گرفتار کرنا ہے تو ابھی آؤ گرفتار کرو۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.