پی ایس ایل 8، صوبائی حکومت کی طرف سے پیسے مانگے جانے پر چیئرمین پی سی بی کا وفاق سے رابطہ، وزیراعظم نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی
اسلام آباد (مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مطلع کر دیا کہ پنجاب حکومت پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو لاہور کے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میچز کراچی منتقل کر دیں گے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو معاملے پر مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروا دی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میچز سے متعلق پیسوں کے تنازع پر خبردار کر دیا، وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے رابطہ کر کے لاہور میں پی ایس ایل میچز نہ کروانے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے شہباز شریف کو میچز کے سکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ قومی ایونٹ ہے جس کا انعقاد سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے، نجم سیٹھی نے سکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کا کہا۔انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکوت پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو لاہور کے میچز منسوخ کر کے کراچی کروائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 26 فروری سے بعد ہونے والے میچز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول تھے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی اور ٹیموں کی آمدورفت کے اخراجات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے جن کا تخمینہ 90 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر پنجاب حکومت سے نالاں ہے۔