نااہل اور امپورٹڈ حکومت حق و سچ کی آواز دبانی چاہتی ہے،قاسم خان سوری
کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زہر اہتمام آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے کے حق اور پابندی او قدغن کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ اے آر وائی کی بندش اور حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کی آواز بند کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو معاشرے میں رائے عامہ کی مثبت تشکیل، منفی پروپیگنڈا کے خاتمہ اور عوام الناس میں شعور اور آگاہی کا اہم ترین ذریعہ ہے لیکن امپورٹڈ حکومت نے آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے، یوٹیوبر، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ پر پابندی نہ صرف صحافت پر پابندی ھے بلکہ غلامی کی علامت ھے کیونکہ نااہل اور امپورٹڈ حکومت حق و سچ کی آواز دبانی چاہتی ہے وہ ٹی وی چینلز جو انکے جھوٹے دعووں کی تشہر اور انکے کرپشن، نااہلی اور ملک کے سودہ بازی پر خاموش ہیں ان پر اشتہارات کر بھرمار اور اے آر اوائی نیوز کو حق و سچ کی سزا دی جارھی ھے اور پیمرا پی ڈی ایم فرمائیش پر فیصلے صادر فرماتی ھے انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ھے کہ آج اس ملک کے عظیم ،باخبر ، بےباک اور سینئیر ترین صحافی مجبور ہوکر ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ہم آزادی صحافت پر پابندی اور قدغن کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے