MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ

1 583

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک )این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، 15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔نیوز کے مطابق وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

- Advertisement -

جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔

فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمد پر اندرون ملک مسافروں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ ٹیسٹ بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان کے بڑے سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.