MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‏سائفر میں جس قسم کی زبان استعمال کی گئی، کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان کے خلاف جس بنیاد پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔‏عمران خان نے کہا کہ تشدد کے الزامات کی تحقیقات نہ کرنے پر مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ کریں گے۔‏حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہزاروں کارکن سڑکوں پر آگئے، فواد چودھری نے کہا کہ ‏عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں ، ملک میں ان کے برابر کا کوئی لیڈر نہیں۔
‏عوام کا عمران خان کے حق میں باہر نکلنا ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے محبت کا اظہار ہے۔‏اس وقت پاکستان میں حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کی جارہی ہے۔‏کٹھ پتلی حکمرانوں کے پاس حکومت جاری رکھنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ‏ہم ملک میں انتخابات چاہتے ہیں۔‏ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو حکومت کے انتخاب کا موقع دیا جائے۔

- Advertisement -

اقلیتی حکومت کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کل عمران خان کا جلسہ بھی بین کیا گیا،ملک کی موٹرویز کو بند کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں سکیں ۔ عمران خان کے جلسے پر پابندی لگا کر انہوں نے لوگوں میں مزید جوش وخروش پیدا کیا،عمران خان کی ضمانت ہونی ہی تھی،انہوں نے کون سا جرم کیا ہے؟ عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ تو خارج ہونا چاہیے،‏وزیراعظم کے پاس قومی اسمبلی کی 84 نشستیں ہیں۔
‏اس وقت پاکستان پر اقلیت حکومت کر رہی ہے،رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت نے پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔‏50سال کے مقابلے میں اس وقت مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔‏حکومت نے نئے انتخابات کے مطالبہ پر غور نہ کیا تو افراتفری پھیلنے کا امکان ہے۔‏سائفر میں جس قسم کی زبان استعمال کی گئی، کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا۔‏سائفر ہمارے لیے سنگین مسئلہ تھا، ہم اس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.