MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے ہی ممکن ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا‘شہبازشریف

1 345

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٓلاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے یعنی یہ کسانوں، ہاریوں اور زمین کو آباد کرنے والوں کا وطن ہے ،75 فیصد آبادی زراعت اور کھیتی باڑی سے وابستہ ہے،یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ اس نے ہمیں زرخیز زمین، پانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ۔ شہبازشرےف نے کسانوں کے عالمی دن پر اپنے پےغام مےں کہاکہ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے ۔

پاکستان کو سبز انقلاب کی ضرورت ہے ۔نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لئے مثالی کام کیا ،ہم نے اربوں روپے مالیت کا کسان پیکج دیا، ٹیوب ویل، کھاد اور بیج رعایتی قیمت پر فراہم کئے ،ہم نے ٹریکٹر، زرعی مشینری وآلات، ادویات اور کھادوں کی رعایت قیمت پر فراہمی کے انقلابی اقدامات کئے ۔نوازشریف دور میں کسانوں کو بلاسود قرض دئیے گئے، زراعت کے جدید طریقوں کو رائج کیاگیا ۔

- Advertisement -

نوازشریف دور میں کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کے جال بچھائے گئے، کسانوں کے لئے امدادی قیمت میں اضافہ ہوا ۔نوازشریف دور کے اقدامات کے نتیجے میں کسان کی آمدن بڑھی، زرعی اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔نوازشریف دور میں پاکستان گندم، چینی اور دیگر زرعی اجناس برآمد کرنے والا ملک تھا۔تین سال میں کسان اور زراعت کو بے تحاشہ نقصان ہوا ہے ، آج دیہات میں شہریوں سے زیادہ مہنگائی ہے ۔

ٹڈی دل، سیلاب اور دیگر ماحولیاتی نقصانات سے زراعت اور کسان متاثر ہوئے ۔کسان کی فی کس آمدن میں کمی ہوئی، گندم اور چینی بھی آج باہر سے منگوائی جارہی ہے ۔پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے ہی ممکن ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر لیپ ٹاپ اور بلا سود قرض کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.