MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف کی جانب سے عمران خان پر فائرنگ واقعے کی شدید مذمت

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لندن سے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔ اسی طرح ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مزمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ عمران اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔
سکیورٹی/واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سےتمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ہے۔ مبینہ حملہ آور نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بیان میں بتایا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اور میں نے اس کو گولی ماردی،میں صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی، ادھر اذان ہورہی تھی اور ادھر ڈیک لگا کر شور کررہے تھے۔
میں نے عمران خان کو مارنے کااچانک فیصلہ کیا اورعمران خان کو مارنے کا دل سے فیصلہ کیا ، عمران خان جس دن سے لاہور سے چلا ہواہے میں اس دن سے فیصلہ کیا ہوا۔ مبینہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں ہے، میرے ساتھ بھی کوئی ساتھی نہیں ہے، جب میں گھر سے چلا ہوا ہوں تو اکیلا تھا اور اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے اکیلا آیا۔ حملہ آور نے بتایا کہ میری موٹرسائیکل میں نے اپنے ماموں کی دکان پر کھڑی کردی تھی، ماموں کی دکان موٹرسائیکلوں کا شوروم ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے یکم نومبر کو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے دوران تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا تھا، پولیس نے عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحریری طور پر تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا تھا، پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر تھریٹ الرٹ سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔ گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح ٹی ایچ کیووزیرآباد کا کہنا ہے کہ معظم کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید ،احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد ،محمد عمران ، محمد فاروق، لیاقت اور راشد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، اور فائرنگ واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.