MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت

0 341

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی قیادت نے اپنےارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کے لئے نہ جائیں۔

پارٹی نے ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم استعفیٰ دے چکے ہیں،مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لئے 6 سے 10 جون تک طلب کیا ہے ، ہر رکن سےانفرادی طور پر استعفے کی تصدیق کی جائے گی ۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں، کُل مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ۔

ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 43(2)(بی) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.