MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد کی وی لاگر سمعیہ حجاب کو شادی کی پیشکش مستردکر نے پر نوجوان لڑکے کی اغواء کی کوشش، ویڈیو وائرل

0 85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد میں وی لاگر سمعیہ حجاب کو نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر گھر سے مبینہ طور پر اغوا ء کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سمعیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سمعیہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک حسن زاہد نامی لڑکا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے ، وہ مجھے گزشتہ دو سے تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے، وہ مجھے کہتا ہے کہ مجھ سے شادی کرو، میں نے دو سے تین مرتبہ اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کیاہے ، اس کے بعد وہ آج شام کو میرے گھر کے باہر آیا، مجھے نہیں پتا تھا، وہ بیل بجاتا رہاہے اور میں گھر سے باہر گئی ، میں اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی اور بھائی باہر گیا ہوا تھا، میں جیسے ہی باہر نکلی وہ میرا موبائل چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں نے اس سے اپنا موبائل واپس لیا اور پھر وہ زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر تا رہا، اس سے پہلے میری ایک دوست ثنا شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر ماری جا چکی ہے، میں ثنا نہیں بننا چاہتی اور ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہوناچاہتی، جو اپنے لیئے آواز نہ اٹھا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کواطلاع کی تو وہ فوری آئے اور انہوں نے میری رپورٹ بھی لکھی ، میری آئی جی سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی وجہ یہ بندہ ہے ، پولیس نے مجھ سے تفصیل لی ہے اور وہ ایکشن لے رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد اس پر سخت ایکشن لیں، مجھ جیسی اور بھی بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان ساری چیزوں سے گزرر رہی ہیں اور وہ بول نہیں پا رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.