MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دو سالن اور 35 نان ۔۔۔کونسے مشہور پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اتنا زیادہ کھاتے ہیں کہ۔۔۔۔شعیب ملک نے انکشاف کر دیا

2 407

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)شعیب ملک نے سابق کپتان مصباح الحق سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی خوراک کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر میزبان فخر عالم نے مصباح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یار تم کھانے کی مقدار کے بارے میں ہم سے بات نہ کرنا۔فخر عالم نے کہا کہ مصباح ہم سب نے تمہیں گوشت کھاتے دیکھا ہے اس لیے مقدار کی بات نا کرنا، یہ ڈیڑھ ٹن گوشت کھاتے ہیں جس پر شعیب ملک بولے مصباح گوشت نہیں کھاتا گوشت مصباح کو کھاتا ہے۔شعیب نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہاایک مرتبہ ہم مراکش کے ریسٹورینٹ گئے وہاں مصباح نے 2 سالن کے ساتھ 35 نان منگوائے، کُک اندر سے دیکھنے آیا کہ مجھے بندہ دکھاؤ یہ کون شخص ہے۔آل راؤنڈر کے قصے پر مصباح سمیت وقار یونس، وسیم اکرم اور فخر عالم بھی ہنستے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے بابر کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے […]

  2. […] (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ہی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.