MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی سینیٹرز نے اعظم سواتی پر تشدد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے اٹھا دیا

0 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سینیٹراعظم سواتی پر زیرِ حراست تشدد کیس ،پی ٹی آئی اراکین سینیٹ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں گرفتارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے اٹھا دیا خط میں کہا گیا کہ 13اکتوبر کی رات ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی رہائشگاہ پر دھاوا بولا۔
عدالت پیشی سے قبل اعظم سواتی کو حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی نے عدالت کو خود پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا۔اعظم سواتی نے اپنے اوپر تشدد کے بارے میں عدالت کو بتایا۔خط میں کہا گیا کہ بزرگ شہری پر زیرِ حراست تشدد سے عوام میں عدمِ تحفظ کے جذبات کی لہر اٹھی۔
دستورِ پاکستان انسانی تعظیم کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔عدالتِ عظمیٰ انسانی حقوق کی محافظ ہے۔

- Advertisement -

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے کا مفادِ عامہ کے پہلو سے نوٹس لے،آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت عدالت معاملے کا ازخود نوٹس لے۔گذشتہ روز عظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کی ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے متنازعہ ٹوئٹ پر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آگئے اور کہاکہ بتایا گیا کہ ایف آئی اے ایک بجے اعظم سواتی کو پیش کریگی،اگر انکو کہہ دیا جائے جلدی پیش کریں میں نے دوسری عدالت بھی جانا ہے،جس پر جج نے کہاکہ آپ کے دلائل گزشتہ سماعت کے آچکے ہیں بیشک چلے جائیں۔بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نے اعظم سواتی سے کچھ گفتگو کرنی ہے اگر آپ حکم دینگے تو ایف آئی اے جلدی پیش کر دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.