MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دوں گا، گورنر کے پی کا بڑا اعلان

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دیں گے۔ کے پی اسمبلی نے رواں ہفتے ہی بل پاس کیا ہے جس میں 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے اخراجات آئے۔ سابق وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 1 ہزار 579 وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.