MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماہرہ خان نے دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں ہیروئن کا کردار نبھانے سے انکار کی وجہ بتا دی

1 453

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھڑکی توڑ نمائش جاری ہےلیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان اس کردار کو نبھانے کے لیے انکار کر چکی تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا کردار ادا کرنے سے منع کر دیا تھا کیونکہ مجھے لگتا تھا میں پنجابی نہیں بول پاﺅں گی۔

- Advertisement -

بھرپور ایکشن، خوبصورت سنیماٹو گرافی، جاندار اداکاری، شاندار پروڈکشن، اور انٹرٹینٹمنٹ ہی انٹرٹینمنٹ لیے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے اور دیکھنے والوں کا پیسہ وصول کر رہی ہے۔ریلیز سے پہلے ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی تھی مگر اب اسے دیکھنے کے بعد ناظرین کی جانب سے اس کے بارے میں خیالات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اور حمزہ علی عباسی کی شاہکار پنجابی فیچر فلم” دی لیجنڈ آف مولاجٹ“نے 150 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی پہلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.