ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلایا ہے،عامر ڈوگر کا دعویٰ
اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلایا ہے۔ایک بیان میں عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پرعزم ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک کو شکست فاش ہوگی۔عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ عمران خان کیساتھ ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم
- Advertisement -
عمران خان نے کل اپنی حکومت میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
موضوعات:عامر ڈوگر
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو پولیس نے الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں […]