ہمیں قیادت سے نہیں ملنے دیا جارہا، بیرسٹر گوہر، تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمیں قیادت سے نہیں ملنے دیا جارہا،این ڈی ایم اے سے بھی ہمیں شکایات ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا،پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا،قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کروائی گئی۔
- Advertisement -
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمیں قیادت سے نہیں ملنے دیا جارہا،این ڈی ایم اے سے بھی ہمیں شکایات ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سیاست برائے سیاست کیلئے سوال نہیں اٹھانے چاہئیں،پاکستان کے عوام اس وقت مشکل حالات سے گزررہے ہیں،آپ کا لیڈر صرف عدالتوں فیصلوں سے ہی باہر آئے گا، سیلاب زدگان کیلئے بات کریں، ان کے ووٹوں سے ہی یہاں آئے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ طے ہوا تھا اجلاس میں سیلاب پر بات ہو گی، بلوچستان کے ارکان اسمبلی بھی بات کرنا چاہتے ہیں ،یہاں بیٹھے اراکین سیلاب پر بات کرنا چاہتے ہیں،ایسے موقع پر بھی کورم کی نشاندہی کریں گے تو بدقسمتی ہوگی۔