MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

- Advertisement -

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.