دولت کا زعم؟ کار میں بیٹھے شخص نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار شہری پر گولیاں برسا دیں
کبیروالہ (مسائل نیوز)کبیر والہ میں کار میں بیٹھے شخص نے راستہ نہ دینے جیسی معمولی بات پر موٹرسائیکل سوار شہری پر گولیاں برسا دیں۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کبیروالہ میں انسانی خون بہانے کی اندوہناک واردات کئی سوالات کھڑے کر گئی۔ دولت کا نشہ تھا یا کچھ اور، کار سوار شخص نے عام سی بات کو وجہ تنازع بناتے ہوئے موٹر سائیکل پر جانے والے شہری پر فائرنگ کر دی، متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔