آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی 12رکنی ممبر شپ کمیٹی قائم کر دی گٸی، احسان احمد سحر
اسلام آباد (مسائل نیوز)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (رجسٹرڈ)APRNS کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر کے مطابق APRNSکے مرکزی صدر جی ایم جٹ نے APRNSکی 12رکنی ممبر شپ کمیٹی قائم کر دی ہے یہ ممبر شپ کمیٹی مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر عابد علی جوہر کی سربراہی میں قائم کی گٸی ہے اس ممبر شپ کمیٹی میں میرپور آزاد کشمیر سے محمد رمضان چغتائی،سندھ سے سید ذوالفقار علی شاہ،KPKسےچوہدری محمد اصغر،شکیل جرمن،بلوچستان سے اسرار محمد کھیتران،جنوبی پنجاب بہاولپور سےسمیع اللہ خان،بھکر سے رانا نبیل چوہان،منڈی بہاوالدین سے چوہدری آورش ندیم،لاہور سے چوہدری محمد آصف ،حافظ محمد جہانگیر اور محمد سہیل کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے ممبر شپ کمیٹی یکم فروری 2023ء سے 31مارچ تک ممبر سازی کے پراسس کو مکمل کرکے رپورٹ مرکزی کابینہ کو فراہم کرے گی جس کی حتمی منظوری مرکزی صدر APRNSدینگے