MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑی سجدہ ریز کیوں ہوئے؟

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ (مسائل نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 2 گولز سے شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوکر سب کے دل جیت لیے۔

- Advertisement -

سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی۔فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں سجدے کیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ ریز ہوئے۔مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو فینز سوشل میڈیا پر خوب سراہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی ہار نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور فینز کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.