MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے

3 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 اکتوبر کے بعد ہر ضلع میں مریم نواز اور حمزہ شہباز دورہ کریں گے۔
جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تنظیموں کو اسکا پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔
اگر مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا۔

- Advertisement -

2023 الیکشن کا سال ہے،مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی جس سے ہمارا نقصان ہوا،ہم مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکے۔ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں، تبدیلی حکومتی رویے کے باعث بنتی ہے جس نمبر سے پرویز الٰہی وزیر اعلٰی بنے ہیں وہ سب کے علم میں ہے۔ کہہ رہے ہیں اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے،کیا ہم لیٹ جائیں؟ انکا کہنا تھا کہ اگر غیر مسلح ہوں گے تو احتجاج ریکارڈ کرائیں،ہم سیکیورٹی اور سہولتیں دیں گے اگر لوگ مسلح ہوں گے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہ اکہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا ہمیں مانگی گئی نفری نہیں دیتے تو ہمارے پاس آپشن موجود ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت سے نفری کی ضرورت نہیں تھی ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو ریکارڈ کے لیے خط لکھا اور نفری مانگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو […]

  3. […] نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز رواں ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔ پارٹی ذرائع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.