کبھی بھی وطن تباہی وبربادی میں شریک نہیں رہے،مابت کاکا
قلعہ سیف اللہ (ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہاہے کہ کبھی بھی وطن تباہی وبربادی میں شریک نہیں رہے جنت نظیروطن کوبارودکے ڈھیر میں تبدیل کرنیوالوں کااحتساب کرناہوگافکرباچاخان ہی میں سیاسی کارکنوں کی آبیاری کے مواقع ہے فعال ومنظم تنظیم کے بغیراکابرین کے متعین کردہ اہداف کاحصول ممکن نہیں ذمہ داران اورکارکنان بروقت اپنی اپنی ذمہ داریوں کاپاس رکھیں
- Advertisement -
ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو زیرصدارت ضلعی صدرعبدالمالک کاکڑمنعقد ہواجس میں صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑصوبائی سالاراعلی عبدالغنی درانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تحصیل مسلم باغ تحصیل قلعہ سیف اللہ اورپشتون ایس ایف کے صدورنے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں شرکانے تنظیم فعالیت بارے تجاویزاورآرا پیش کئے اجلاس کے شرکانے اس بات پرزوردیاکہ عوامی نیشنل پارٹی کومزیدفعال ومنظم بنانے کیلئے ذمہ داران اورکارکنوں نے آئین پرعمل درآمدکرتے ہوئے
پشتون اولس کے بہتر مستقبل علم وہنرزبان وثقافت اقداروروایات کی تحفظ کویقینی بناناہوگاکیونکہ پشتون افغان کی محافظ جماعت کی حیثیت سے فکرباچاخان ہی سیاسی کارکنوں کے ارمانوں کی واحداسراہے اس موقع پرکہاگیاکہ عوامی نیشنل پارٹی جوداراصل انجمن اصلاح الافاغنہ اورخدائی خدمت گارتحریک کے تسلسل کی حیثیت سے سوسالہ جہدکی امین جماعت ہے