MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر

2 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

قرآن پاک کو بےحرمتی سے بچانے والی بہادر خاتون کی ویڈیو وائرل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے

 

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

 

- Advertisement -

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے البتہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لیے ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر […]

  2. […] پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.