MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثناء جاوید نے شیئر کی اپنے نکاح کی کچھ یادگار تصاویر

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے نکاح کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر مداح بہت خوش ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید اور پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال کے نکاح کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی مناسبت سے اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوست بھی شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ عمیر جسوال اور ثناء جاوید سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.