MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیل کی خبریں پھر مسترد ،پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی، شیخ رشید احمد

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی ، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاو¿س تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑےگا،حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں، عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے، شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں،

- Advertisement -

اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا، 23مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے،ہمارا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے جو اپریل، مئی تک حل ہو جائے گا، بجٹ اچھا دیں گے،سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی، میں مری جاکر توجہ نہ دیتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ مر جاتے،ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں ،

وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو ایسا لگتا نہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کےلئے ہے نقصان کیلئے پہنچانے کیلئے نہیں، ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں، وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو لیکن ایسا لگتا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.