MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالیہ بارشوں سے ضلع چاغی شدید متاثر ہوا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،دلمردار محمد حسنی

0 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (مسائل نیوز) عوامی اتحاد پینل کے سینئر اور سیاسی رہنما ملک دلمراد محمدحسنی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع چاغی میں بڑے برساتی نالوں پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے اور اکثر اوقات بیماروں کو ہسپتال لے جانے میں قاصر رہے۔بارشوں کی سیزن میں برساتی نالے ہائے روز سیلاب آتے رہتے ہیں جس سے دو نوں اطراف بڑی تعداد میں گاڈیوں کے راستے کافی ٹائم تک بند رہتے ہیں اورجب تک برساتی پانی کا سطح کم ہوتے نہیں ہوتے راستہ نہیں کھل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں پدگ سے لیکر دالیندین، دالبندین سے لیکر تحصیل چاغی اور امین اباد سے لیکر نشنل ہائی وئے تک خضدار اور لسبیلہ طرز کی تمام برساتی گزرگاہوں پر صوبائی یا وفاقی فنڈ سے پل تعمیر کیا جائے۔تاکہ آمدورفت متاثر نہ ہوں جبکہ متاثر سٹرکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع چاغی شدید متاثر ہوا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہےلہذا ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں تمام متاثرہ علاقوں کا سروے جلدازجلد کرکے حکام بالا کو رپورٹ پیش کریں تاکہ چاغی کے متاثرین کی مالی اور جانی نقصات کا ازالہ کیاجائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.