MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مفتاح کے خلاف ن لیگ کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بلند

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ن لیگ کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں اونچی ہونے لگیں۔عابد شیر علی اور جاوید لطیف کے بعد اب حنیف عباسی بھی بول پڑے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دو سو یونٹ بجلی کے استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔
حنیف عباسی نے کہاکہ وزیر خزانہ عوام کی چیخیں سنیں اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت تمام ٹیکس واپس لیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ایسا نہیں کیا تو راولپنڈی کے تاجر سڑکوں پر نکلیں گے۔دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ عابد شیر علی سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا انہوں نے کوئی فیصلہ وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر کیا ہے، تنقید کرنا بہت آسان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.