شہداءوطن کو سلام پیش کرتے ہیں،طارق احمد جعفری
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے سیکرٹری اطلاعات طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ شہید شبیر احمد نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا کہ دشمن چاہئے مرضی کرلے افواج پاکستان انکو کبھی نہیں چھوڈے گی۔ شہداء وطن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے
- Advertisement -
گزشتہ روز لانس نائیک شہید شبیر احمد کے تدفین کے موقع پر ہزارہ قبرستان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے یہ فرمایا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ یکجان ہے حیدری عزم کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کریں گے
دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے تمام اداروں کو ہم آہنگ ہونا ہوگا، فوج کے شہید جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور افواج پاکستان یکجا ہیں یہ دہشتگرد پاکستان کیخلاف پراکسی وار لڑنے والے جو کچھ مرضی کرلے انشاءاللہ قوم اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ حیدری سے سرشار نشان حیدر والی فوج میں نعرہ حیدری بحال کیا جائے۔