MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چند سالوں کے دوران 3 بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

2 455

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں 11 سال میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزمان گرفتار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تینوں بھائیوں کو جائیداد ہتھیانے کے لیے قتل کیا گیا۔ماسٹر مائنڈ ملزم جاوید اکرام 30 سال سے متقولین کا کرایہ دار تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دو ماہ میں دو سگے بھائیوں کی منصوبہ بندی سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
18 جولائی کو ایک بھائی، جب کہ 27 ستمبر کو دوسرے بھائی کو قتل کیا۔ماجد کے قتل کی تفتیش کے دوران ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے 2020 میں مقتول ساجد اور ماجد کے بڑے بھائی ارشد کو اسلام آباد میں قتل کیا۔ملزم نے مقتولین کے ایک بھائی کو نشے کی لت میں مبتلا کرکے غائب کروا دیا۔
مرکزی ملزم نے 2011 میں پیر ودھائی کے علاقے میں 17 سال کے لڑکے کو قتل کیا۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم جاوید کو تین مرتبہ سزائے موت سنائی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ملزم کی سزائے موت ختم کرکے 9 سال قید کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویعن نے مختلف کاررائیوں کے دوران قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اِن خیالات کا اظہارایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو نے اپنے دفتر لوئر مال میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شا ہد رہ سر کل میا ں قد یر سمیت ڈویژن کے انچارج انویسٹی گیشنز بھی موجود تھے۔ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث 07ملزمان سرفراز، عمران، محمد حسین، علی حیدر، عقیل، امتیاز اور صابرہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے سجاد خان، شاہد خان اور امیر حمزہ ہلاک جبکہ زوار اور ملک کامران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تمام گرفتار ملزمان اس مقدمہ میں اشتہاری بھی تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث03ملزمان نور محمد، خضر حیات اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے سابقہ قتل کی رنجش پر مقتولین کو صلح کے لیے گھر بلایا۔ بعد اًزاں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے رضیہ بی بی اور کنیز بی بی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد / کوئٹہ(مسائل نیوز) عدالت نے اپنے ہی تین بھائیوں کے قتل کے ملزم قیس خان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور […]

  2. […] دارلحکومت لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز کے ذریعے قتل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.