MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چار بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے اہم قدم

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے زگ زیگ قطار متعارف کرا دی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو سہولت فراہم کر نے کیلئے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت چار بڑے ایئر پورٹس پر بہتر قطار بندی کو یقینی بنانے کے انتظامات کر لئے گئے۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر ‘زگ زیگ’ یا ‘اسنیک لینز’ متعارف کرائی گئی ہیں۔اس اقدام کا مقصد مسافروں کو بورڈنگ اور ایمیگریشن کے عمل کے لیے قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، اور اس سے چھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہو سکے گی۔مسافروں کی جانب سے اس سادہ لیکن اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن کی قطر اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ جیو نیوز کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.