’پی ایس ایل میچ کی ٹکٹ کے ساتھ جو بھی یہ کام کرے گا اسے سٹیڈیم داخلہ نہیں ملے گا ‘پی سی بی نے واضح کر دیا
لاہور (مسائل نیوز)پی ایس ایل سیزن 8کی لاہور اور راولپنڈی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے ، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی کئی میچز کی ٹکٹیں مکمل بک کر لی گئیں ہیں۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں فائنل کی فضل محمود، ماجد خان، راجہ سمیت مختلف انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کیا گیاہے کہ ٹکٹ کی آن لائن خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور بینک اکاﺅنٹ ہونا لازمی ہے ، 27 فروری اور دو مارچ کو شیڈول میچز کی کم سے کم ٹکٹ 650 روپے مقرر کی گئی ہے ، پلے آف راونڈ کی کم سے کم ایک ہزار اور فائنل کی کم سے کم 1200 روپے رکھی گئی ہے ۔ پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ، بے فارم یا پاسپورٹ پر ایک ہی ٹکٹ خریدی جا سکتی ہے ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے اصل ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے ،موبائل سے کھچی ٹکٹ کی تصویر پر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔