MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارشد شریف کی موت، حامد میر نے کینیا پولیس کے موقف کے بعد سوالات اٹھا دئیے

0 727

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے علا قے نیروبی مگادی ہائی وے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔کینیا پولیس ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر چکی ہے۔اس واقعہ کو پولیس نے غلط شناخت قرار دیا ہے۔ کینیا کی اخبار اسٹار کے مطابق ارشد شریف کو سر پر گولی لگی،ارشد اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر ناکے پر روکے جانے کی خلاف ورزی کی،ناکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ وہ ماگادی قصبے سے نیروبی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں پولیس افسران کے گروپ کے زیر انتظام روڈ پر روکا گیا،پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس کیس کو دیکھے گی۔ سینئر صحافی حامد میر نے کینیا پولیس کے موقف پر کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیا پولیس کے بیان پر کچھ سوالات اٹھتے ہیں۔

- Advertisement -

کینیا پولیس نے گاڑی کے ٹائر پر گولی کیوں نہیں چلائی؟ ڈرائیور کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ ارشد شریف کے سر میں گولی کیوں ماری؟۔
جبکہ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا جو پاکستانی صحافی کی غلطی سے شناخت کا معاملہ نکلا اور بعد میں مزید معلومات جاری کریں گے۔
پولیس کے مطابق نیروبی کے علاقے پنگانی میں یرغمال بنایا گیا تھا،پولیس کو ایک کار روکنے کے لیے کال کی گئی جو وہ چلا رہے تھے اور چند منٹ بعد ارشد شریف کی گاڑی روڈ پر آئی اور انہیں روکا گیا،انہں اپنی شناخت کے لیے کہا گیا۔ وہ مبینہ طور پر کار روکنے میں ناکام رہے اور روڈ بلاک سے گزر گئے۔اس کے بعد ایک مختصر تعاقب کے دوران گولی چلی جس سے ارشد شریف جاں بحق ہو گئے۔ ارشد کی گاڑی الٹ گئی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا،ڈرائیور کو ہسپتال لے جایا گیا۔ڈرائیور نے بعد میں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کا مقتول ساتھی تھے اور ماگادی میں ایک سائٹ کی طرف جا رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.