MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیر افضل مروت نے کے پی ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا بیٹا بہرام خان بھی ساتھ تھا، علی امین نے بہرام کو دیکھ کر کہا کہ بیٹا تمہیں کیا چاہیے، تو بہرام کہنےلگا کہ مجھے آئی فون چاہیے ، تو علی امین نے جیب سے پانچ ہزار کی دو گڈیاں ، 10 لاکھ روپے نکال کر دے دیئے، میں نے کہا رہنے دیں لیکن وہ نہیں مانے ۔

شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ مسئلہ یہ ہوگیا کہ جب بھی میں اور بہرام خان کے پی ہاؤس کے باہر سے گزرتے تو کہتا تھا کہ میں نے علی امین سے ملنا ہے ، علی امین کی بہرام سے فون پر بھی بات ہو جاتی ہے ، میں نے کبھی کسی کی امداد قبول نہیں کی لیکن علی امین کا بہرام کے ساتھ لگاؤ ہے ، جب بھی علی امین بہرام سے ملتا ہے ایک لاکھ سے کم نہیں دیتا تھا، علی امین کنجوس آدمی نہیں ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.