عمران خان کا کور کمیٹی کے اجلاس میں ماہر علم نجوم کی پیشگوئی سے متعلق انکشاف
لاہور (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انکشاف کیا کہ ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھر گرنے والا تھا لیکن عمران خان کو ہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گر گیا۔شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آ رہا تھا لیکن عمران خان کو ہٹا دیا گیا۔
علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے،معاشی دیوالیہ اور سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا، وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحادی بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی کی سوچ رکھتے ہیں، اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب انہوں نے ہمارے ارکان اسمبلی کو اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن ہم ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے، معاشی دیوالیہ اور سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر 226روپے پر پہنچ گیا ہے، گندم، گھی اور پٹرول کیسے خریدا جائیگا، قرضوں کی ادئیگی کیسے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں، قومی سلامتی کو انتہائی گھمبیر خطرات لاحق ہوچکے ہیں، یہ لوگ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جاسکیں، پی ٹی آئی 22 جولائی کو پرویزالٰہی کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مناسب وقت تک انتظار کرینگے اور وہی فیصلہ کریں گے جو ملک و قوم کے حق میں ہوگا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مزید 10مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع مل […]