MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا ایک اور اقدام، محکمہ کھیل میں بیس سال سے عہدے پر فاٸض کلاس فور ملازمین کے گریڈ میں ترقی

0 479

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٸٹہ (مسائل نیوز) ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا ایک اور اچھا اقدام، بیس سال سے عہدے پر فاٸض 12 کلاس فور کے ملازمین کو ترقی دے دی گئی تفصيلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ کی سربراہی میں کلاس فور کی پرموشن کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ایس این جی ڈی کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں بلوچستان بھر سے محکمہ کھیل کے 12 کلاس فور ملازمین کو گیارہ گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ کھیل میں خدمات سر انجام دینے والے کلاس فور ملازمین 20 سال سے اپنے عہدے پر فاٸض تھے جن کو جونيئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گٸی، اس موقع پر ملازمين نے ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کھیل کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان سے اچھا اور قابل اعتماد ڈائریکٹر جنرل کھیل ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا جس نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل کے ملازمين کا بھی خیال رکھا دُرا بلوچ کی محکمہ کھیل میں بحيثيت ڈائریکٹر جنرل کھیل کارکردگی قابل تحسين ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.