اپنی موبائل سم بھول کر بھی کسی کو نہ دیں، ورنہ۔۔۔۔ پی ٹی اے کا سخت عوامی انتباہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو موبائل سم کارڈ کے غلط استعمال کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں پی ٹی اے نے کہا کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا ایک قانونی جرم ہے اور اسے مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ ضرور چیک کریں کہ ان کے شناختی کارڈ (CNIC) پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔
- Advertisement -
اس کی تصدیق کرنے کے لیے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے 668 پر بھیج سکتے ہیں اور کسی بھی نامعلوم سم کو فوری طور پر بلاک کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ نئی سمز صرف مجاز فرنچائزز یا کسٹمر سروس سینٹرز ہی سے حاصل کی جائیں۔
اتھارٹی کی ٹول فری ہیلپ لائن 0800-55055 ہے۔